سورة الرحمن - آیت 27
وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس حقیقت کا بیان ہے کہ روئے زمین پر جو کچھ ہے وہ سب مٹنے کو ہے ۔ سب روبزوال ہے سب فنا کے گھاٹ اترنے والا ہے ۔ سب کی قسمت میں ہلاکت لکھی ہے ۔ سب کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور سب کو اس دارالقرار سے دارالبقاء کی جانب جانا ہے ۔ بجز جلال وتکریم کے مالک کے کہ وہ باقی ہے حی وقیوم ہے ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ۔