سورة القمر - آیت 41
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) فرعون کی قوت وسطوت سے کون آگاہ نہیں جب اس نے بھی آیات بینات کا انکار کیا اور اللہ کی تعلیمات سے روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ نے نہایت سختی کے ساتھ اس کو پکڑا اور لاؤ لشکر سمیت قلزم میں غرق کردیا ۔