سورة الطور - آیت 42

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ (١) تو یقین کرلیں کہ فریب خوردہ کافر ہی ہیں۔ (٢)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 4) فرمایا یہ لوگ مسلمانوں اور حضور (ﷺ) کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں کہ ان کی تدبیریں ان کے کچھ کام نہ آئیں گی ۔