سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا اللہ کے تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا خدا کے اولاد ہے ؟ ف 1: مکہ والوں کے اس عقیدہ کی تردید ہے ۔ کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں فرمایا ۔ اس حقیقت پر غور تو کرو ۔ کہ اس کی ذات والا صفحات لوالد وتناسل سے بالکل مبرا ہے ۔ پھر اگر اس کے اولاد فرض بھی کرلی جائے اور اس کفر کو تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا جائے ۔ تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ تم اپنے لئے تو اولاد ذکورا پسند کرو ۔ اور اللہ کے لئے اولاد اناث ؟ اگر تمہارے لئے یہ بات لائق فخر نہیں ۔ کہ تم بیٹی کے باپ کہلاؤ۔ تو بموجب تمہارے عقیدہ کے اس پروردگار کے لئے کیوں کر باعث عزت اور وقار ہوسکتا ہے ۔ غرض یہ ہے کہ تمہارے اس عقیدہ میں اور دوسرے مزعومات میں صراحتاً تناقص ہے *۔