سورة ق - آیت 9
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی برسایا اور اس سے باغات اور کٹنے والے کھیت کے غلے پیدا کئے۔ (١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مِنَ السَّمَاءِ۔ سے اس حقیقت کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے کہ اس کا تعلق معبودوں یا دیوتاؤں سے نہیں ہے جیسا کہ عام بت پرست سمجھتے ہیں بلکہ اس کا تعلق محض اللہ کی قدرت سے ہے ۔ حَبَّ الْحَصِيدِ۔ غلہ ۔ اناج۔