سورة الحجرات - آیت 10

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں ملاپ کرا دیا کرو (١) اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (٢)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اسلامی اخوت ف 1: اسلام ایک ایسا مستحکم اور مضبوط رشتہ ہے ۔ جو کبھی نہیں ٹوٹتا اور جس پر رنگ وبو کا اختلاف قطعاً اثر انداز نہیں ہوتا ۔ مسلمان نام ہے ۔ ایک ایسی ہیئت اجتماعیہ کا ہوساری کائنات میں موجود ہے ۔ اور جغرافیائی حدود اس میں داخل انداز نہیں ہوتیں ۔ مومن تعبیر ہے ۔ وحدت واخوت سے ۔ یک جہتی اور یکسانی سے اس عمائفہ نیک نہاد کی عادات میں ، تہذیب میں اور خیالات وافکار میں نہایت نمایاں اتحاد ہوتا ہے ۔ یہ لوگ دنیا میں اس لئے آئے ہیں ۔ کہ تمام نوع کی نسلی اور قومی امتیازات مٹادیں ۔ اور تمام تفریقات کو ختم کردیں ۔ جو مصنوعی ہیں ۔ اور اتحاد انسانی کے دشمنوں نے وضع کررکھی ہیں ۔ اور ساری انسانیت کو ایک برادری اور ایک کنبہ بنادیں ۔ اسی لئے ارشاد فرمایا ۔ کہ جو لوگ ایمان کی ہمت سے بہرہ مند ہیں ۔ وہ سب بھائی بھائی ہیں ۔ ان میں اگر بتقارائے بشریت کوئی اختلاف پیدا ہو ۔ تو فوراً مٹادو ۔ اور اللہ سے ڈرو ۔ کیونکہ اس نظم والیتام میں تمہارے لئے رحمت وبخشش ہے *۔ حل لغات :۔ فائفنن ۔ دوگروہ * تفی ۔ نوئے ۔ رجوع کرے ۔ مصدرقء * اتسطوا قسط سے بمعنی انصاف اور عدل * قوم ۔ مردم ۔ مجموعہ رجال *۔