سورة الزخرف - آیت 28
وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور (ابراہیم علیہ السلام) اسی کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات (١) قائم کرے گا تاکہ لوگ (شرک سے) باز آتے رہیں (١)۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
آیت 26 ۔ 28: ف 3: ان آیات میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مواعظ کا تذکرہ ہے ۔ کہ کیونکر انہوں نے اپنی مشرکانہ امثال وعواطف رکھنے والی قوم کی دلیرانہ مخالفت کی ۔ اور علی االاعلان اللہ کی توحید کو پیش کیا *۔ حل لغات :۔ عقبہ ۔ اولاد *۔