سورة فصلت - آیت 9

قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آپ کہہ دیجئے! کہ تم اس اللہ کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی (٤) سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَوْمَيْنِ۔ یہاں مراد بارہ گھنٹے کا دن نہیں ہے ۔ بلکہ دو مدید وقفے ہیں جن میں زمین کو پیدا کیا گیا ۔ جیسا کہ قرآن کے دیگر استعمالات سے پتہ چلتا ہے ۔ اس طرح اربعۃ ایام سے مقصود چار قرن ہیں ۔