سورة ص - آیت 5

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کردیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) وہ کہتے ہیں کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ بہت سے خداؤں کا کام تنہا ایک خدا کرسکے پھر جب انہوں نے یہ دیکھا کہ باوجود عجب وحیرت کے محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں ۔ اور ان ہی کو منصب جلیلہ پر فائز کیا گیا ہے ۔ اور توحید کی طرف بلایا جارہا ہے تو ان کے اکابر نے عوام سے کہا کہ خبردار اس شخص کی باتوں میں نہ آجانا ۔ اور ایسا نہ ہو کہ تم اپنے خداؤں کو چھوڑ دو دیکھو اپنے بتوں کی عبادت پر قائم رہو ۔ پھر خود آپ ہی کہنے لگے کہ یہ عقیدہ تو کچھ ایسا ہے کہ پھیل کر رہے گا ۔ گویا ان کو اپنے عقیدہ کی کمزوری خوب معلوم تھی اور یہ محسوس کرتے تھے کہ اس کی خیر نہیں ہے یہ آج بھی غلط ہے اور کل بھی غلط ۔ حل لغات : عُجَابٌ۔ تعجب