سورة الصافات - آیت 177
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کردیا گیا تھا (١) بڑی بری صبح ہوگی۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یعنی آج یہ لوگ گواز راہ عناد ودشمنی طلب عذاب میں مستعجل ہیں ۔ مگر آپ گھبرائیں نہیں ۔ جب اللہ کا غضب بھڑکے گا ۔ اور عذاب کو یہ لوگ روبرو دیکھیں گے ۔ تو اس و قت ان کے لئے حسرت اور ندامت کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا ۔ اس حالت میں ان کو احساس ہوگا ۔ کہ ہم نے اللہ کی غیرت کو آزمانے میں بہت بڑی گستاخی کا ارتکاب کیا ہے ۔ آپ ان سے فی الحال تعرض نہ فرمائیے *۔ حل لغات :۔ سبقت کلمتنا ۔ یعنی یہ مقدارات میں سے ہے ۔ کہ انبیاء کرام اپنے مخالفین پر غالب رہیں * اور ان کو ہر حال میں مظفر ومنصور رکھا جائے * بساحبھم ۔ آنگن ۔ کشادگی *۔