سورة يس - آیت 66

وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰ أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کردیتے پھر یہ راستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا ؟ (١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: لَطَمَسْنَا۔ طمس سے مشتق سے ۔ جس کے معنی کسی چیز کے نقش اور اثر کو مٹا دینا ہے ۔ جیسے ﴿فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ﴾ یعنی جب ستاروں کی روشنی ان سے چھین لی جائے گی۔