سورة فاطر - آیت 24
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے ہی آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ گزرا ہو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس آیت میں وحدت تعلیم کے نظریہ کو پیش کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے اور ہر قریہ میں اپنے پیغمبروں کومبعوث فرمایا ہے ۔ اور اپنے پیغام کو ان تک پہنچایا ہے ۔