سورة سبأ - آیت 21

وَمَا كَانَ لَهُ عَلَيْهِم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَن يُؤْمِنُ بِالْآخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِي شَكٍّ ۗ وَرَبُّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شیطان کا ان پر کوئی زور (اور دباؤ) نہ تھا مگر اس لئے کہ ہم ان لوگوں کو جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ظاہر کردیں ان لوگوں میں سے جو اس سے شک میں ہیں۔ اور آپ کا رب (ہر) ہر چیز پر نگہبان ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مِنْ سُلْطَانٍ: غلبہ یعنی شیطان براہ راست انسان پر غالب نہیں ہے یا کہ محض وسوسہ اندازی قلب ودماغ میں گمراہ کن خیالات بھردیتا ہے ۔