سورة سبأ - آیت 18

وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ ۖ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی چند بستیاں اور (آباد) رکھی تھیں جو سر راہ ظاہر تھیں (١) اور ان میں چلنے کی منزلیں مقرر تھیں (٢) ان میں راتوں اور دنوں کو بھی امن و امان چلتے پھرتے رہو۔ (٣)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: قُرًى ظَاهِرَةً: یعنی قریب قریب اس طرح کہ ایک گاؤں سے دوسرا گاؤں دکھائی دے۔