سورة لقمان - آیت 2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورہ لقمان (ف 1) اس سورۃ کو قرآن کے تعارف سے شروع کیا ہے کہ یہ آیتیں کتاب حکیم سے تعلق رکھتی ہیں ان میں دانائی اور رشدوہدایت ہے ۔ ان میں دلائل کا استحکام ہے ان میں اللہ کے اوامر ہیں ۔ اور یہ ان لوگوں کو ہدایت کے اعلیٰ ترین مراتب تک پہنچاتی ہے جو مقام احسان پر فائز ہیں ۔ جو نماز کو پوری شرائط اور معنویت کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ! اور دنیا داری کی دلچسپیوں پر نہ رکھتے ہیں ۔