سورة الروم - آیت 60
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس آپ صبر کریں (١) یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ آپ کو وہ لوگ ہلکا (بے صبرا) نہ کریں (٢) جو یقین نہیں رکھتے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) حق کی نصرت مقدرات میں سے ہے اس لئے حضور (ﷺ) کو تسلی دی جارہی ہے کہ آپ فکر مند اور ملول نہ ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے یقینا آپ کامیاب اور فائز المرام ہونگے ۔ اور آپ کے یہ دشمن ناکام اور رسوا ۔ آپ گھبرائیے نہیں اور ایسا نہ ہو کہ یہ بےیقین لوگ اپنی حرکات سے آپ کے پیمانہ صبر کو چھلکادیں ۔