وَمِنْ آيَاتِهِ أَن يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُم مِّن رَّحْمَتِهِ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اس کی نشانیوں میں سے خوشخبریاں دینے والی (١) ہواؤں کو چلانا بھی ہے اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے (٢) اور اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں (٣) اور اس لئے کہ اس کے فضل کو تم ڈھونڈو (٤) اور اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو (٥)
ف 2: درمیان میں مظاہر قدرت کے جمال کی طرف نظروں کو متوجہ کیا ہے ۔ تاکہ قرآن کا انداز تنوع قائم رہے ۔ اور مسلمان احکام وشریعت کے ساتھ تکوینی اسرارروموز پر بھی غور کریں ۔ اور یہ یقین رکھیں ۔ کہ دونوں کا سرچشمہ ایک ہے ۔ دونوں ایک ہی ذات کے پر توہیں ۔ ایک ہی جمال کے دو پہلو ہیں اور ایک ہی حسین کی دوا دائیں ہیں * فرمایا ہے کہ اس کی نشانیوں میں ہواؤں کو بڑی اہمیت حاصل ہے ان کی افادیت پر غور کرو ۔ کیونکہ وہ آنے والی بارش کا پتہ دیتی ہیں ۔ پھر کس طرح ان کی وساطت سے کشتیاں چلتی ہیں ۔ اور جہاز سطح سمندر پر رواں دواں نظر آتے ہیں یہ سب نعمتیں اس لئے ہیں تاکہ تم قدرت کے ان فیوض کو دیکھو *۔ اور اپنا ذہن شکروامتنان کے جذبات سے بھرپور ان سے استفادہ کرو بلکہ ان پر حکومت کرو ۔ اور ثابت کرو کہ زمین میں تم اللہ کے نائب ہو *۔ حل لغات :۔ یصدعون ۔ اصل میں یتصدعون ہے قریب المخرج ہونے کی وجہ سے ت ۔ ص کے ساتھ بدل کر مدغم ہوگئی ہے ۔ معنے جدا جدا ہوجائیں گے ۔ صدع سے مشتق ہے ۔ یمھدون ۔ مھد سے مشتق ہے یعنی استعادے کے قابل بنانا ۔ فانتقمنا نقمۃ سے مشفق ہے معنی سزا دینا اور وہیں لفظ مقام میں مفہوم میں استعمال ہوتا ہے ۔ عربی میں اس مفہوم میں استعمال نہیں ہوتا * حل لغات :۔ الودق ۔ اصل میں کہر کو کہتے ہیں ۔ بانی کو عام طور پر اس کو اطلاق بارش پر ہوتا ہے * ملبلسین ، ابلاس سے مشتق بھی ناامید ہونا *۔