سورة الروم - آیت 43

فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۖ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ہی نہیں (١) اس دن سب متفرق (٢) ہوجائیں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَصَّدَّعُونَ۔ اصل میں یتصدعون ہے قریب المخرج ہونے کی وجہ سے ت ۔ ص کے ساتھ بدل کر مدغم ہوگئی ہے ۔ معنی جدا جدا ہوجائیں گے ۔ صدع سے مشتق ہے ۔