سورة الروم - آیت 17
فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس اللہ تعالیٰ کی تسبیح پڑھا کرو جب کہ تم شام کرو اور جب صبح کرو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2)یہ آیات مطلقاً اس بات پر دال نہیں کہ لیل ونہار کے ان مختلف اوقات میں تم لوگ اس کے مظاہر جلال وقدرت کو ملاحظہ کرو ۔ اور پھر اس کی تسبیح بیان کرو کہ اللہ تعالیٰ کس طرح رات کی تاریکی کو صبح کی روشنی میں بدل دیتا ہے ۔ اور کیونکر عشا اور ظہر میں حرارت اور روشنی کا تفاوت پیدا کردیتا ہے ۔ نمازوں کی تعین ان آیتوں میں نہیں ہے ۔