سورة الروم - آیت 12
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گناہگار حیرت زدہ رہ جائیں گے (١)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يُبْلِسُ ۔ ابلاس سے ہے ۔ بمعنی مایوسی ۔ ابلیس کے معنی ہیں اللہ کی رحمتوں سے قطعی مایوس ہوجانے والا ۔