سورة العنكبوت - آیت 27
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے انھیں (ابراہیم کو) اسحاق و یعقوب (علیہما السلام) عطا کئے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اولاد میں ہی کردی (١) اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ثواب دیا (٢) اور آخرت میں تو وہ صالح لوگوں میں سے ہے (٣)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) مقصد یہ ہے کہ جو شخص اللہ کے دین کی خدمت کرتا ہے ۔ اللہ اس کو ضرور برکات دین ودنیا سے بہرہ ور کرتا ہے ۔