سورة العنكبوت - آیت 15

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ہم نے انھیں کشتی والوں کو نجات دی اور اس واقعہ کو ہم نے تمام جہان کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: اخیار امم سے اس سات پر استشہاد ہے کہ نہ ماننے والے کیونکر تباہ ہوتے ہیں ۔ اور آخر کار حق کس طرح کامیاب وکامران رہتا ہے *۔ ارشاد ہے کہ حضرت نوح نے پچاس کم ہزار برس تک تبلیغ کی اور قوم کو گمراہی کی ظلمتوں سے نکالنے اور ہدایت کی روشنی میں لانے کی انتہائی جدوجہد فرمائی ۔ مگر انہوں نے بہرحال انکار کیا ۔ اور ان کے پیغام سے روگردانی کی ۔ نتیجہ یہ ہوا ۔ کہ بادوباران کے طوفان نے ان کو آلیا ۔ اور بجز حضرت نوح اور اہل سفینہ کے سب لوگ ڈوب گئے *۔