سورة العنكبوت - آیت 13
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
البتہ یہ اپنے بوجھ ڈھولیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ ہی اور بوجھ بھی (١) اور جو کچھ افترا پردازیاں کر رہے ہیں ان سب کی بابت ان سے باز پرس کی جائے گی۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات : و لیحملن اثقالھم سے مقصود یہ ہے کہ وہ اپنے گناہ اور ان لوگوں کے گناہوں کی سزا بھگتیں گے جن کو انہوں نے گمراہ کیا ۔ اس لئے دونوں میں معنا کوئی تضاد نہیں *