سورة القصص - آیت 81
فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنتَصِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(آخرکار) ہم نے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا (١) اور اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد کے لئے تیار نہ ہوئی نہ وہ خود اپنے بچانے والوں میں سے ہوسکا۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات : خسفنا ۔ دھنسا دیا * بالامس ۔ گزشتہ کل * ویکانّ اللہ ۔ وے ۔ کانّ سے بالکل الگ ایک کلمہ ہے اس کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنی غلطی پر متنبہ ہو ۔ اور ندامت کا اظہار کرے *