إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِن قَوْمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيْهِمْ ۖ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ
قارون تھا تو قوم موسیٰ سے، لیکن ان پر ظلم کرنے لگا (١) ہم نے اسے (اس قدر) خزانے دے رکھے تھے کہ کئی کئی طاقتور لوگ بمشکل اس کی کنجیاں اٹھا سکتے تھے (٢) ایک بار اس کی قوم نے کہا کہ اتر امت (٣) اللہ تعالیٰ اترانے والوں سے محبت نہیں رکھتا (٤)۔
قارون ف 2: یہ آیات قارون کے متعلق ہیں ۔ اس میں یہ بتایا ہے کہ انسان بعض دفعہ مال ودولت کے نشہ میں کسی درجہ سرشار ہوجاتا ہے اور تمام انسانی حقوق کو بھول جاتا ہے اور یہ سمجھنے لگتا ہے کہ عیش وعشرت کی یہ فراوانی اللہ کے فضل اور بخشش کا نتیجہ نہیں ہے ۔ بلکہ میری اپنی قوت بازو کا ثمرہ ہے ۔ اور میری عقل وفراست کا پھل ہے ۔ اس لئے میرے مال ودولت میں خدا کا کوئی حصہ نہیں * اس قسم کے لوگ عموماً کم ظرف ہوتے ہیں بالی حوصلہ اور بلند ومقام لوگ باوجود تمول کے منکسر ہوتے ہیں اور بڑی فراخدلی سے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں قارون کی شخصیت کے متعلق مفصل معلوم نہیں ۔ کہ کون تھا ۔ مفسرین نے مختلق یاس آرائیاں کی ہیں ۔ بعض کے نزدیک موسیٰ کے چچا زاد بھائیوں میں سے تھا ۔ اور بعض کے نزدیک چچا تھا ۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ موسیٰ کا خالہ زاد بھائی تھا ۔ بہرحال قرآن کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ اسرائیلی تھا ۔ اور موسیٰ کی قوم میں سے تھا * اللہ نے اس کو خوش حالی بخشی ۔ مال ودولت سے نوازا ۔ اور بےانتہاخزائن ووفائن کا مالک بنایا ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ یہ اللہ کی ان بخششوں کا شکر ادا کرتا ۔ اور مخلوق خدا سے نایت انکسار ہکجز سے پیش آتا ۔ مگر یہ لگا اکڑنے اور اترانے ۔ قوم نے کہا ۔ دیکھو بہت زیادہ غرور اور تمکنت اچھی نہیں ۔ اپنے جامے میں رہو کیونکہ اللہ کو ایسی حرکتیں پسند نہیں ہیں ۔ مال ودولت میں سے کچھ آخرت لئے بھی خرچ کرو ۔ اور دنیا میں خدا کو نہ بھولو ۔ کہ آخرت میں خسارہ اٹھاؤ۔ لوگوں سے بھلائی کے ساتھ پیش آؤ۔ جس طرح کہ اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے ۔ اور غرور کبر سے ملک میں فساد نہ مچاتے پھرو * قارون نے جب یہ نصیحتیں سنیں ۔ تو عذرا ! چھیب وتکبر کہنے لگا ۔ اپنے وعظ کو رہنے دو ۔ میرے مال میں اللہ کی بخششوں کو کوئی دخل نہیں ۔ میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے ۔ اپنی قابلیت سے حاصل کیا ہے * فرمایا ۔ اس کمبخت کو معلوم نہیں ۔ کہ اس سے قبل کئی قوموں کو اللہ تعالیٰ ان کے غرور اور دلیاپرستی کی وجہ سے ہلاک کرچکا ہے ۔ اور وہ قومیں دولت وقوت میں اعوان وانصار میں اس سے کہیں بڑھی ہوئی تھیں ۔ یہ انے تھوڑے سے مال پر اترارہا ہے اور یہاں چشم زون میں زندگی کی تمام لذتیں چھین لی جاتی ہیں اور پوچھا تک نہیں جاتا یہ گو ایک مخصوص واقعہ ہے ۔ مگر مقصد یہ ہے کہ دولت مندوں کو عیش وعشرت میں مصروف دیکھ کر عموماً کمزور طبیعت کے دنیا دار بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کہتے ہیں ۔ کہ دیکھئے تو یہ لوگ کس درجہ خوش قسمت ہیں ۔ مگ راہل علم وعقل محض جاہ وثروت کے نظاروں سے فریب میں نہیں آتے ان کی نگاہیں عاقبت پر لگی ہوتی ہیں ۔ وہ ان ضعیف ال ایمان لوگوں سے کہتے ہیں ۔ کہ تم دنیا کو کیوں للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہو ۔ آخرت کی طرف دھیان رکھو ۔ کہ وہ ایمان داروں کے لئے کہیں بہتر ہے ۔ اور یاد رکھو عقبلی کا اجر صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا ۔ افلاس وغربت سے گھبراجانے والوں کو نہیں * حل لغات : الکنوز ۔ کنز کی جمع ہے ۔ یعنی خزانہ * مفاتحہ ۔ مفاتح جمع ہے مِفتح اور مَفتح کی ۔ مفتح بالکسر کے معنے کنجی کے ہیں ۔ اور مفتح با فتح کے معنی خزانہ ، لا تفرح : یعنی جامے سے باہر نہ ہو ، اترا نہیں ۔