سورة النمل - آیت 52
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ ہیں ان کے مکانات جو ان کے ظلم کی وجہ سے اجڑے پڑے ہیں، جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں بڑی نشانی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سدومیت کے خلاف جہاد کی ضرورت : (ف 1) اللہ تعالیٰ کا قانون مکافات یا قانون عذاب انہی لوگوں پر ہی ہوتا ہے جو اس کے پیغام سے روگردان ہیں ۔ اور اپنے گناہوں پر اصرار کرتے ہیں ۔ حل لغات : خَاوِيَةً۔ خوی البیت سے ہے ۔ معنی مکان کے گر جانے کے ہیں ۔