سورة آل عمران - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے (سورۃ آل عمران۔ سورۃ نمبر ٣۔ تعداد آیات ٢٠٠)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ال عمران : یہ سورۃ قرآن حکیم کی تیسری سورۃ ہے ، مدینہ میں ٩ ھ ؁ میں نازل ہوئی ، اس میں وفد نجران کے عقائد ومعترضات سے بحث کی ہے عام طور پر اس کے مخاطب عیسائی ہیں ۔