سورة الفرقان - آیت 47

وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ بنایا (١) اور نیند کو راحت بنائی (٢) اور دن کو کھڑے ہونے کا وقت (٣)۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : سُبَاتًا۔ منقطع کردینے والی چیز ۔ رات چونکہ ان کے تعلقات کدوکاوش سے انسان کو جدا کردیتی ہے ۔ اس لئے اسے سبات سے تعبیر کیا ہے ۔ سبات کے معنی خواب وراحت وآسائش کے بھی ہیں ۔