سورة الفرقان - آیت 44
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا آپ اسی خیال میں ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں۔ وہ تو نرے چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔ (١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) مقصود یہ ہے کہ یہ لوگ دلائل و براہین کی وجہ سے اسلام کی صداقتوں کا انکار نہیں کرتے ۔ بلکہ محض ہوائے نفس کی پیروی میں ایسا کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کا خدا تو ان کی اپنی خواہشات ہیں ۔