سورة الفرقان - آیت 22

يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس دن یہ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گناہگاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی (١) اور کہیں گے یہ محروم ہی محروم کئے گئے (٢)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: حِجْرًا مَحْجُورًا: ان مصادر میں سے جس کا فعل مذکور نہیں ہوتا اور جو منصوب ہوتے ہیں ۔ جیسے معاذ اللہ اور مَحْجُورًا تاکید کے لئے ہے ۔