سورة الفرقان - آیت 19
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو انہوں نے تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا، اب نہ تو تم عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے، نہ مدد کرنے کی (١) تم میں سے جس نے ظلم کیا ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) میدان حشر میں یہ ایک عجیب کیفیت ہوگی ، کہ مشرکت جن کی یہاں عبادت کرتے ہیں ، اور اپنا معبود وقرار دیتے ہیں ، وہ معبود ان سے کامل بیزاری کا اعلان کریں گے اور کہیں گے ، کہ ان کی گمراہی اور ضلالت کا ہم موجب نہیں ، بلکہ یہ آسودگی اور فارغ البالی کی وجہ سے خدا کو بھول گئے تھے اور گمراہ ہوگئے تھے ۔