سورة المؤمنون - آیت 117

وَمَن يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِندَ رَبِّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے۔ بیشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں (١)۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) ﴿لَا بُرْهَانَ لَهُ سے مراد یہ ہے کہ شرک ایک ایسا مذموم اور خلاف عقل فعل ہے جس کے جواز میں کوئی دلیل نہیں پیش کی جا سکتی ۔