سورة المؤمنون - آیت 49
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راہ راست پر آجائیں (١)۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) یعنی موسیٰ (علیہ السلام) کا مقصد صرف قوم کی آزادی تھا بلکہ یہ بھی تھا کہ بنی اسرائیل کی روحانی تربیت کی جائے تاکہ وہ دوسری قوموں کے لئے اسوہ ونمونہ بنیں ، اسی نے اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک روشن کتاب عنایت فرمائی تاکہ وہ گمراہی کی ظلمتوں سے نکل کر ہدایت کی روشنی میں آجائیں ۔