سورة الحج - آیت 61

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے (١) بیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کو بیان فرمایا ہے کہ کیونکر وہ رات کے بعض اجزا کو دن میں شامل کردیتا ہے ، اور دن کے اجزا کو رات میں یعنی تاریکی آہستہ آہستہ روشنی میں تبدیل ہوجاتی ہے ، اور روشنی تاریکی کی شکل اختیار کرلیتی ہے ، اسی طرح اللہ کی لئے یہ بھی آسان ہے کہ وہ کفر وشرک کی ظلمتوں کو اسلام و ایمان کی روشنی میں بدل دے اور کفار ومنکرین کفر وطغیان کے اندھیرے سے نکل کر توحید وطمانیت کے اجالے میں آجائیں ۔ حل لغات: يُولِجُ: داخل کرتا ہے ،