سورة الحج - آیت 16
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے اس طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے۔ جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) قرآن حکیم کی آیات کو اللہ تعالیٰ نے اکثر بینات کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے کیونکہ ان میں جن تعلیمات کا ذکر ہے ، وہ صحت وثبوت کے لحاظ سے بالکل واضح اور نمایاں ہیں ، اور بالکل حقیقت اور فطرت کے قریب ہیں ، جن میں قطعا الجھاؤ نہیں ، اور باوجود منطقی دلائل کے موافق ہونے کے اس درجہ آسان ہیں کہ ہر شخص بقدراستعداد استفادہ کرسکتا ہے۔ حل لغات: الصَّابِئِينَ: صابی کی جمع ہے یہ ایک ستارہ پرست جماعت اسلام سے قبل تھی اور رسم ورواج کے لحاظ سے مجوسیت سے زیادہ ملتے جلتے تھے ۔