سورة طه - آیت 74

إِنَّهُ مَن يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بات یہی ہے کہ جو بھی گناہ گار بن کر اللہ تعالیٰ کے ہاں حاضر ہوگا اس کے لئے دوزخ ہے، جہاں نہ موت ہوگی اور نہ زندگی (١)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) (آیت) ” لا یموت فیھا ولا یحی “۔ (جس میں نہ مرے گا نہ جئے گا) سے غرض یہ ہے کہ جہنم کی زندگی نہایت تلخ اور ناگوار ہوگی تو یہ ممکن ہوگا کہ موت کی وجہ سے خلاصی ہوسکے اور نہ یا اختیار میں ہوگا کہ زندگی کے لوازم سے استفادہ کیا جائے ۔