سورة البقرة - آیت 15

اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے (١) اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : يَسْتَهْزِئُ ۔ مضارع معلوم ، مصدر استہزاء ، مذاق کرنا ، توہین کرنا ۔ يَمُدُّهُمْ۔ مضارع معلوم ، ڈھیل دیتا ہے ، يَعْمَهُونَ۔ مضارع معلوم ، اصل العمہ ، دل کا بصیرت سے معلوم ہوتا ۔ بصیرت کے اندھے کو اعمہ کہتے ہیں ،