سورة مريم - آیت 4
قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے (١) لیکن میں کبھی بھی تجھ سے دعا کرکے محروم نہیں رہا (٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : وَهَنَ الْعَظْمُ: ضعف وناتوانی سے تعبیر ہے کیونکہ بڑھاپے میں ہڈیوں میں قوت حیات کم ہوجاتی ہے ۔ وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ: بالوں کی سفیدی کو شعلہ زنی سے تشبیہ دینا کمال بلاغت ہے ، اور حقیقت یہ ہے کہ بالکل اچھوتی تشبیہ ہے ۔