سورة الإسراء - آیت 102

قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا أَنزَلَ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ بَصَائِرَ وَإِنِّي لَأَظُنُّكَ يَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

موسیٰ نے جواب دیا کہ یہ تو تجھے علم ہوچکا ہے کہ آسمان و زمین کے پروردگار ہی نے یہ معجزے دکھانے، سمجھانے کو نازل فرمائے ہیں، اے فرعون! میں تو سمجھ رہا ہوں کہ تو یقیناً تباہ اور ہلاک کیا گیا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : مَثْبُورًا: ملعون ، تباہ حال ، خائب وخاسر ، ہلاک وغیرہ ۔