سورة الإسراء - آیت 90

وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے کہا (١) کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان لانے کے نہیں تا وقتیکہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کردیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَنْبُوعًا: وہ چشمہ جو ابل رہا ہو ، بڑا چشمہ ۔