سورة النحل - آیت 97
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے (١) اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انھیں ضرور ضرور دیں گے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) اسلام نے حصول مراتب میں مرد اور عورت کی کوئی تخصیص نہیں کی اسلام کی نگاہ میں مرد و عورت مساوی طور پر اللہ کی چوکھٹ پر جھک سکتے ہیں اعمال صالحہ کے میدان میں دونوں یکساں دوڑ سکتے ہیں نئی اور پاک زندگی کے حصول میں دونوں برابر کوشش کرسکتے ہیں ۔ اس لئے قرآن کہتا ہے کہ مرد و عورت میں جو کوئی بھی بشرط ایمان نیک عمل کرے گا وہ نہایت پاکیزہ زندگی بسر کرے گا ۔