سورة الفاتحة - آیت 2
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں (1) جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے (2)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) خدا کے متعلق قرآنی تخیل یہ ہے کہ وہ ساری کائنات کا رب ہے اس کی خدائی زمان ومکان کی قیود سے بالا و بلند ہے ۔ حل لغات : الْحَمْدُ: مصدر تعریف وستائش اس صورت میں جبکہ ممدوح مختار اور فعل جمیل وخیر ہو ۔ رَبِّ : اسم صفت جو تخلیق واختراع کے بعد کائنات کا ہر منزل میں خیال رکھے یعنی ایجاد و تصویر سے لیکر تکمیل و تزئین تک ہر مرحلے میں اس کا التفات کرم فرما رہے۔ الْعَالَمِينَ : جمع عالم اسم آلہ خلاف قیاس ، دنیا یا کائنات ، ہر شے ہر جگہ ، ہر چیز ۔