سورة ابراھیم - آیت 42
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھو وہ تو انھیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (١)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : تَشْخَصُ: التشخص ۔ دور سے جو انسانی شکل کھڑی نظر آئے ۔ تشخصتاالابصار : آنکھیں چڑھ گئیں ۔