سورة ابراھیم - آیت 20

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ پر یہ کام کچھ بھی مشکل نہیں (١

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) قرآن حکیم نے متعدد بار اس حقیقت کو دہرایا ہے ، کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے ، جب تک تم اس مقصد کو پورا کرتے رہو گے اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی نعمتوں سے مشرف فرماتے رہیں گے ، اور جہاں تم نے انکار کیا ، وہ تم سے روگردانی کرے گا ، اور تمہیں دنیا سے حرف غلط کی طرح مٹا دے گا ، اور وہ ایک دوسری قوم کو پیدا کر دے گا ، جو اس کے مقصد کو سمجھے گی ، اور پورا کرے گی ، اور اس میں کچھ بھی دقت اللہ تعالیٰ محسوس نہیں کریں گے ، یہ اس کا اٹل قانون ہے ۔