سورة الرعد - آیت 40

وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان سے کیے ہوئے وعدوں میں سے کوئی اگر ہم آپ کو دکھا دیں یا آپ کو ہم فوت کرلیں تو آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہی ہے۔ حساب تو ہمارے ہی ذمہ ہی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) یعنی آپ بھی ظہور آیات کے منتظر نہ رہیں ، یہ کوئی ضروری نہیں کہ جن جن باتوں کا وعدہ ہے وہ سب آپ کی زندگی میں ہی پوری ہوجائیں آپ کا فرض یہ ہے کہ بلا انتظار ، تبلیغ واشاعت میں مصروف رہیں ، محاسبہ ہمارے ذمہ ہے ۔