سورة یوسف - آیت 107

أَفَأَمِنُوا أَن تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا وہ اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اللہ کے عذابوں میں سے کوئی عام عذاب آجائے یا ان پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑے اور وہ بے خبری میں ہوں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: غَاشِيَةٌ: ڈھانپ لینے والا عذاب ۔ بَغْتَةً: اچانک ، ناگہان ۔