سورة یوسف - آیت 93
اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
میرا یہ کرتا تم لے جاؤ اور اسے میرے والد کے منہ پر ڈال دو کہ وہ دیکھنے لگیں (١) اور آجائیں اور اپنے تمام خاندان کو میرے پاس لے آؤ (٢)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) قمیص دینے سے غرض یہ تھی کہ باپ کو تسلی ہو اور وہ اس نشانی کو دیکھ کر حضرت یوسف (علیہ السلام) کی زندگانی کا یقین کرلیں ، انہیں معلوم ہوجائے کہ واقعی میرا بیٹا یوسف (علیہ السلام) زندہ ہے ۔ حل لغات : يَأْتِ بَصِيرًا: آگاہ ہوجائے گا ، معلوم کریگا محاورہ ہے ۔