سورة یوسف - آیت 44

قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ ۖ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَالِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے جواب دیا یہ تو اڑتے اڑاتے پریشان خواب ہیں اور ایسے شوریدہ پریشان خوابوں کی تعبیر جاننے والے ہم نہیں (١

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : أَضْغَاثُ: جمع ضغث ، خشک وتر گھاس کا ملا ہوا گٹھہ ، أَحْلَامٍ :جمع حلم بمعنی خواب پس مجموع ، اضغاث احلام بمعنی خوابہائے پریشان کہ جن کی تعبیر درست نہ ہو بجہت احتلاط احوال معقول وغیر معقول ،