سورة ھود - آیت 80
قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
لوط نے کہا کاش مجھ میں تم سے مقابلہ کرنے کی قوت ہوتی یا میں کسی زبردست کا اسرا پکڑ پاتا (١)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) حضرت لوط (علیہ السلام) کا قوت طلب کرنا اس کے صاف صاف معنی یہ ہیں کہ اس مرض کو سختی کے ساتھ روکنے کی کوشش کرنا چاہئے کیونکہ یہ نہایت خوفناک بداخلاقی ہے ۔