سورة ھود - آیت 60

وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ عَادًا كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (١) دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو (٢

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) بعد اور لعنت کا اطلاق بطور گالی کے نہیں ہوتا ، بلکہ یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ یہ لوگ اللہ کی رحمتوں کے سزاوار نہیں رہے ، اب وہ بخشش اور رحمت سے دور ہیں ۔